ابنا: لشکر جھنگوی کے رہنما ملک اسحاق کو رہا کرنیکی ہدایت اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے لشکر جھنگوی کے اہم رہنما ملک اسحاق کو رہا کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ملک اسحاق کی رہائی سے عصمت اللہ معاویہ گروپ اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ لشکر جھنگوی سے مذاکرات کے حکومتی فیصلے کے بعد حکومت پنجاب نے ملک اسحاق کی نظربندی ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، ملک اسحاق کو کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد 22فروری کو نظر بند کردیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس میں کئے جانے والے فیصلوں کے بعد لشکر جھنگوی سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے اور مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو ملک اسحاق کو رہا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت رہائی کے بعد ملک اسحاق سے براہ راست رابطہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس حوالے سے چوہدری نثار علی خان کو اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا لدھیانوی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی۔...../169
11 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 462235
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے فیصلہ کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا اور اس سلسلہ میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے چوہدری نثار کو مولانا لدھیانوی سے رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔